نو شہروفیروز میں محکمہ تعلیم کے دفتر پر چھا پہ ریکا رڈ ضبط کر لیا
محراب پور(نا مہ نگار )نوشہروفیروز تعلیم آفیس پرائمری اور سکینڈری پر محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ،ذرائع محکمہ اینٹی کرپشن نوشہروفیروز کے مطابق شکایات پرسرکل آفیسراعجاز میمن نے فرسٹ سول جج عبدالحفیظ کی موجودگی میں چھاپہ مارکر ریکارڈ تحویل میں لے لیاہے،رابطہ پر سرکل آفیسراعجاز میمن نے بتایا کہ ان دونوں محکموں کیخلاف سال 2016اور سال 2017کے پیسی فک بجٹ میں کرپشن کی شکایات پر کارروائی کی گئی ،تیس روپے کی گیند کی خریدداری تین ہزار میں ہوئی، جس کی تفتیش کیساتھ تحقیقات کی جائیگی کہ پیسی فک بجٹ کا جو ریکارڈ بنایا گیا ہے اس رقم سے خریدی گئی اشیاء طلبہ میں تقسیم بھی ہوئی تھی یا نہیں کیونکہ ضلع بھر میں دس کروڑ سے زائد بجٹ اسکولوں کیلئے مختص تھی،دوسری طرف تعلیم محکمہ تعلیم آفیس نوشہروفیروز پرائمری اور سکینڈری پر رابطہ کی کوشش کے باوجود انکا موقف نہیں مل سکا۔
نو شہرو فیر وز چھا پہ