پولیس معصوم عاصمہ کے قاتل کو ایک ہفتہ گزرنے کے باجود نہیں پکڑ سکی
پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے ضلع مران میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم آسماء کے قاتل ایک ہفتہ گزرنے کے باجود پکڑا نہیں جاسکا جبکہ مشال خان کے قتل میں ملوث ملزم پی ٹی آئی کونسلر بھی تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے جو تبدیلی سرکار کیلئے سوالیہ نشان ہے۔مردان واقعہ کے بعد پولیس نے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی تھی جس میں علاقہ عمائدین بھی شامل ہیں، پولیس کے ساتھ سی ٹی ڈی اور دیگر انٹیلی جنس ادارے بھی کام کررہے ہیں لیکن ملزم کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔قصور میں معصوم زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد پختونخوا اور بالخصوص مردان پولیس پر دبائو بڑھ رہا ہے ۔
پولیس ناکام