گورکھ ہل اسٹیشن بے ضابطگیاں کیس رفیق جمالی عدالت میں پیش
حیدرآباد(نامہ نگار)سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد میں گورکھ ہل اسٹیشن پر مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور گورکھ ہل اسٹیشن اتھارٹی کے چیئرمین رفیق جمالی عدالت میں پیش ہوئے۔ رفیق جمالی نے گورکھ ہل اسٹیشن پر ہونے والے ترقیاتی کاموں‘ سہولتوںاور بھرتیوں کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں پیش کیں جبکہ اس موقع پر رفیق جمالی کے وکیل نے ضمانت نامہ عدالت میں پیش کیا۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 6فروری تک ملتوی کردی۔ دادو کے رہائشی گاہی خان جتوئی نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ گورکھ ہل ایک سیاحتی مقام ہے جس کی تعمیر اور ترقی کیلئے آئل اینڈ گیس کمپنی فنڈز فراہم کرتی ہے۔ وہاں ہوٹل کا کرایہ 6ہزار روپے ہے جبکہ پانی کی بوتل 250روپے میں ملتی ہے۔ وہاں آنے والے سیاحوں کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے۔
گورکھ ہل/کیس