حیدر آباد کے مسائل‘ متحدہ نے ایک اور آئینی درخواست دائر کر دی
حیدر آباد ( نا مہ نگار ) ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی راشد خلجی اور ایڈووکیٹ دلا ور قریشی نے حید ر آباد شہر کے مختلف مسائل کے حوالے سے سندھ ہائی کو رٹ حیدر آباد سر کٹ بنچ میں حکو مت سندھ کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی ہے اس مو قع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ جو حکو مت کا کا م ہے وہ کا م عدالتیں کر رہی ہیں ۔حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے دائر کمیٹی کی جا نب سے سندھ میں صاف پانی مہیا کرنے کے لئے مختلف شہر وں میں دریا ، نہر وں ،اور فلٹر پلانٹس کے دورے کر رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ کمیشن ضرور سندھ کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر ے گا انہو ں نے کہا کہ ہم عدالت کا دروازہ اس لئے کھٹکا یا ہے کہ جو کا م حکو مت نہیں کر رہی وہ کا م عدالت کر ا کے دے گی ، ہم پر امید ہیں کہ عدالت عوام کی بہتری کے لئے کا م کر ے گی ۔ انہو ں نے کہ وزیر بلدیات کا تعلق حیدر آباد سے ہو نے کے با وجو د حید ر آباد شہر میںصفائی کا انتظام بہتر نہیں ہو سکا ۔ حید ر آباد میں نہر وں کے کناروں پر آباد لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ نہروں سے تجا وزات کا خا تمہ بہتر عمل ہے لیکن ہم اپیل کر تے ہیں پلا ٹ الا ٹ کر کے انہیں ان کے حقوق دیئے جائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر سکھرمیں حکو مت اپنے ووٹر ز کو 200 ایکڑ اراضی الا ٹ کر اسکتی ہے جو پھر حیدر آباد کے شہر یو ں کو بھی حکو مت سندھ متبادل زمین الا ٹ کر ے انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکو مت شہر یو ں کے ساتھ جو زیا دتیاں کر رہی ہے ، ان کے نتیجے میں اگر ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکا یا ہے انہو ں نے کہا کہ جو وزیر بلدیات کے اپنے حلقے کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکتے وہ سندھ میں کیا تبدیلی لا ئیں گے۔
متحدہ/ درخواست