بھارت کا جا رحا نہ رویہ امن کیلئے خطر ناک ہے ، ثروت قادری
کراچی ( نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں حالات خراب کرنا چاہتا ہے ،کنٹرول لائن پر بار بار بھارتی فوج کی کی بلا اشتعال جارحیت کھلی دہشتگردی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ،بھارت کاجارحانہ رویہ خطے ہی نہیں دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہے ، بھارت کا جارحانہ رویہ اور اس کے پیچھے چھپے ہاتھ کو جانتے ہیں ،بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنا نہیں چاہتا ،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا ،سی پیک کو کمزور کرنے کی سازش کرنے والے خطے میں تھانہ داری قائم کرنے میں ناکام ہونگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہپاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کاروائیوں کا پوری دنیا اعتراف کررہی ہے ،امریکہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف بہترین کارکردگی کا اعتراف نہ کرکے مذموم مقاصد چاہتا ہے، استحکام ترقی وخوشحالی کیلئے دہشتگردوں کے خلاف محب وطن قوتوں کو نبرد آزما ہونا ہوگا،بھارت بزدلانہ حملے کرکے قتل وغارتگردی کا مرتکب ہورہا ہے ،اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،ملک کی سلامتی کیلئے شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
ثروت قادری