' روزگار کے بعد تعلیم کے دروازے بھی کوٹہ سسٹم کی نذر کردئیے گئے، آفاق احمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کر اچی جسے عا م طور معاشی حب کہا جاتا ہے،یہاں مہا جروں کیلئے روزگار کے دروازے ایک عرصے سے بند ہیں، سرکاری نوکریوں کو کوٹہ سسٹم کے دباؤ پر مہاجروں کو روزگار سے دور رکھنا سند ھ حکومت کا من پسند مشغلہ ہے، مگر اب انتہا ہوگئی ہے۔ اردو کا قومی زبان ہونا الگ بات ہے لیکن جس کی مادری زبان اردو ہے انہیں غلام بنانے کا عمل بہت تیزی سے جاری ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ جامعہ کراچی میں مہاجر بچے ،بچیوں کو جھوٹے اور بے بنیا د الزامات کا سامنا ہے ،تعلیمی اداروں سے دور رکھنے کی کوششوں میں ہمارے بچوں کو ملک دشمن سرگرمیوں کا حوالہ دے کر خوف زدہ کیا جارہا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ NDS ٹیسٹ (جامعہ میں تعلیمی ٹیسٹ) کو جب نظر انداز کیا گیا ِ،تب میںنے اس وقت بھی متنبہ کیاتھاکہ مہاجروںکیلئے تعلیم کے دروازے بند َؐکیئے جا رہے ہیں اور آج صورتحال یہ کہ اندرونِ سندھ سے آئے ہوئے افراد کو داخلے دے دئیے گئے ہیں، جبکہ کراچی کے مہاجروں کو داخلوں سے محرو م کردیا گیا ہے، کوٹہ سسٹم نام کا کوئی حکم نامہ یا پوری سندھ حکومت کا دباؤ مہاجروں کوتعلیم سے نہیں روک سکتا۔
آفاق احمد