ایاز صادق کے ساتھ استعفیٰ دوں گا‘ ابھی عمران نے منع کیا ہے: شیخ رشید
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تازہ بیان میں کہا کہ وہ استعفیٰ جب بھی دیں گے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ دیں گے۔ عمران خان نے مجھ سے کہا تھاکہ ابھی استعفیٰ نہ دیں 7،8دن ٹھہر جائیں،2018ء میں الیکشن کرانا آسان نہیں۔ گینگ آف فائیوپاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،میرے معاملات پیپلز پارٹی میںخورشید شاہ سے نہیں بلاول بھٹو سے چل رہے ہیں،ہم ایک دوسرے کے فین ہیں۔ یاد رہے شیخ رشید نے 17 جنوری کو مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں قومی اسمبلی سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا اور پھر وہ ملک سے باہر روانہ ہوگئے تھے ، جہاں میڈیا سے گفتگو میں 8 سے 10دن میں استعفیٰ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔