الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کی منظوری دیدی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کی منظوری دیدی۔سینٹ کے انتخابات کا حتمی شیڈول 2 فروری کو جاری کیا جائے گا،الیکشن کمیشن کے 45 افسران کو سینٹ کے الیکشن کیلئے2روزہ ٹریننگ دی جائے گی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)سردارمحمد رضا خان نے سینٹ الیکشن شیڈول منظوری دے دی ہے،سینٹ کے انتخابات کا حتمی شیڈول 2 فروری کو جاری کردیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن سینٹ کے انتخابات کے لیے اگلے ہفتے ریٹرننگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دے گا،ریٹرینگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کو ٹریننگ30 جنوری سے لے کر 1 فروری تک دی جائے گی،الیکشن کمیشن کے 45 افسران کو سینٹ کے الیکشن کے لیے ٹریننگ دی جائے گی،الیکشن کمیشن کے2 سینئر افسران سینٹ انتخابات کے عملے کو ٹریننگ دے گے،چاروں صوبوں،وفاق اور فاٹا سے نامزد افسران ٹریننگ میں حصہ لیں گئے۔سینٹ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے متوقع ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سال گیارہ مارچ کوایوان بالاکے 104میں سے 52اراکین ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ پنجاب اور سندھ سے 12،12،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز ریٹائر ہونگے۔ پیپلز پارٹی کے 26 ممبران میں سے 18 سینیٹرز، مسلم لیگ(ن)کے 27 میں سے 9 سینیٹرز ریٹائر ہونگے۔ اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔ ایم کیوایم کے طاہرمشہدی، نسرین جلیل اور فروغ نسیم بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں جب کہ اسحاق ڈار، نزہت صادق، کامران مائیکل، ذوالفقارکھوسہ اور نثارمیمن بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔سینیٹ انتخابات کے لیے آراو اور ڈی آر او کے ناموں کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، فاٹا کی 4 نشستوں پر انتخاب کے لیے ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن بطور ریٹرننگ افسر تعینات ہوں گے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سینٹ الیکشن