شہباز شریف زرداری کیخلاف الزام تراشی سے اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے‘ دھامرا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامراہ نے شہباز شریف کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ کرپشن شریف خاندان کی پہچان ہے۔ بڑا بھائی کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، چھوٹا کہتا ہے کہ مجھے کیوں بلایا مگر ابھی تو شروعات ہے۔ نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف بھی جیل جانے کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے قصائی اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ اس لئے شہباز شریف الوداعی دورے کر رہے ہیں۔ آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگا کر شہباز شریف اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے۔
عاجز دھامرا