ایم کیو ایم چھوڑنے سے متعلق ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرا کیس کی سماعت 6فروری تک ملتوی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا کا ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ۔الیکشن کمیشن میں ڈپٹی میئر کراچی کے خلاف فاروق ستار کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے بیرسٹر سیف، شیخ صلاح الدین اور ایس اقبال قادری جبکہ ارشد وہرا کے وکیل حفیظ الدین بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے فروغ نسیم ایڈووکیٹ کی عدم دستیابی کی بناء پر التواء کی التواء کی گئی ۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائر سردار محمد رضا خان نے کہاکہ اگر آپ دونوں فریقین متفق ہیں تو سماعت ملتوی کر دیتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی۔الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل پیش ہونے کی آخری مہلت دے دی۔ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا کے خلاف کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔اس سے قبل ارشد وہرا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا گیا جس میں کہاگیا کہ ایم کیو ایم یا ایم کیو ایم پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان بطور سیاسی جماعت درخواست دینے کی مجاز نہیں ہے۔
سماعت ملتوی