جماعت اسلامی کا نادرا کیخلاف دھرنے کیلئے جائزہ اجلاس
کراچی (نیوز رپورٹر) نادرا کی ناخاہلی و ناقص کارکردگی اور شناختی کارڈ کے حصول میں شہریو ں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے جماعت اسلامی کے ضلعی امراء کا اجلاس امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی صدارت میں ادارہ نور حق میں ہوا۔ اجلاس میں شناختی کارڈ کے حصول میں شہریوں کو پیش آنے والے مسائل کے ازالے کیلئے اب تک ہونے والے دھرنوں کا جائزہ لیا گیا اور ہفتہ 27 جنوری کو حسن اسکوائر پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ 27 جنوری کو دھر نے سے قبل 25 اور 26 جنوری کو شہر کے اہم پبلک مقامات اور شاہراہوں پر کیمپس لگائے جائیں گے۔