رائو انوار کے جعلی مقابلوں کی تحقیقات اور ملزمان کو سخت سزا دی جائے‘ پاسبان
کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ جعلی پولیس مقابلے‘ آئین‘ قانون اور عدالتوں کی کھلی توہین ہیں نقیب اللہ کے قتل کا سختی سے نوٹس لے کر نقیب اللہ و شاہ محمد کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے‘ نقیب اللہ اور شاہ محمد کے خاندان کو تیز ترین عدالتی کارروائی کے ذریعے انصاف فراہم کیا جائے اور واقعہ میں ملوث تمام عناصر کو پھانسی پر لٹکایا جائے آئندہ شہریوں کو لاپتہ کرنے کے اقدامات کو اغواء تصور کر کے تمام تھانوں کو ایسے واقعات کی فوری ایف آئی آر درج کرنے کا پابند بنایا جائے وہ سہراب گوٹھ میں نقیب اللہ کی شہادت کے واقعہ کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے باہر پاسبان کے زیراہتمام مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پاسبان کراچی کے جنرل سیکرٹری سردار ذوالفقار‘ جوائنٹ سیکرٹری عتیق الرحمن محسود‘ پاسبان سہراب گوٹھ کے صدر حاجی عبدالصمد نے بھی خطاب کیا جبکہ سعیدل‘ محمد اسلام‘ پاسبان کراچی کے رہنما محمد مطلوب خان‘ سردار جاوید و دیگر بھی موجود تھے۔