بلدیہ کورنگی میں بائیو میٹرک حاضری کے بغیر تنخواہ روکنے کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود اور اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنا ئیں‘ بلدیہ کورنگی میں گھوسٹ ملازمین کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا تمام محکموں کے افسران و ملازمین بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں بائیو میٹرک حاضری کے بغیر تنخواہ روک دی جائے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئرمین سید احمر علی کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان و افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سید نیئر رضا نے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے افسران و ملازمین کے ذمہ دار متعلقہ محکموں کا سربراہ ہو گا لہٰذا تمام سربراہان خود اور اپنے ماتحت عملے کو حاضری اور دفتری اوقات کی پابندی یقینی بنا ئیں انہوںنے کہاکہ عوامی خدمت ہمارا شعار ہونا چاہئے عوامی سہولتوں کی فراہمی بلدیاتی نمائندوں اور افسران کی اولین ذمہ داری ہے عوامی خدمات میں محکمانہ غفلت اور کوتاہی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا محکمہ جاتی سربراہان اپنی محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنائیں چیئرمین سیدنیئر رضا نے کہاکہ بائیو میٹرک حاضری کے بغیر کسی بھی افسر یا ملازم کی تنخواہ نہیں بنائی جائے گا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔