نادرا نے شناختی کارڈ کاحصول ناممکن بنادیا ہے ‘ ثاقب جمیل
کراچی (نیوز رپورٹر) انجمن نو اجونان اسلام پاکستا ن کے صدر ثاقب جمیل نے شناختی کارڈ کے حصول کے دشوار گزار طریقہ کار نادرا کے عملے کا ناروا سلوک اور تذلیل آمیز رویہ کی وجہ سے عوام بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ و طالبات میںشدید اضطراب احساس محرومی اور بڑھتی ہوئی مایوسی کے حوالے لکھے گئے خط میں چیف جسٹس سپریم کورٹ، وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل کی ہے کہ ملک دشمن قوتوں اور منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی سازشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس اہم و حساس معاملے کا نوٹس لیںاور عوام کو قومی شناخت کے حصول میںدر پیش مشکلات سے نجات دلائی جائے قومی شناختی کارڈ ہر شہری کا بنیادی حق ہے بنیادی حقو ق سے شہریوں کو محروم کرنا سرا سر ظلم وزیادتی اور ناانصافی ہے ۔نادرا کے عملے کا محب وطن شہریوں سے غیر ضروری کاغذات اور ثبوت مانگنا اور رشوت کے عوض قومی شناختی کارڈ جاری کرنا اور رشوت نہ دینے کی صورت میںویریفکیشن کے نام پر کئی کئی چکر لگوانا شناختی کارڈ بلاک کر دینا معمول کا حصہ بن چکا ہے محب وطن پاکستانیوں کی حب الوطنی پر کیوں شک کیا جا رہا ہے۔ تحریک پاکستان کے نامور شخصیات کے پوتے اور نواسے بھی شناختی کارڈ کے حصول سے محروم ہیںشناختی کارڈ کی عدم فراہمی کی وجہ سے نوجوان تعلیم اور روزگار سے محروم ہیںجس کی وجہ سے منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے ناپاک عزائم کو تقویت مل رہی ہے شر پسند عناصر عوام کی احساس محرومی اور مایوسی کو اپنے غلط اور مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا موقع تلاش کر رہے ہیںنوجوانوں کو موقع پرست ملک دشمن منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں آلہ کار بننے سے بچانا ہوگامستقبل کے معماروں کو مایوسی سے نکالنے کیلئے بنیادی حقوق، قومی شناختی کے حصول اور نوجوانوں کے دیگر مسائل کا حل ہونا ضروری ہے۔