فرائض میں غفلت‘ ایس بی سی اے کے 54 سینئر و جونیئر افسران کیخلاف تادیبی کارروائی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی اور حقیقی انہدامی کارروائی کے نہ ہونے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر سینئر و جونیئر افسران کے خلاف محکمہ جاتی تادیبی کارروائی‘ ڈائریکٹرجنرل آغا مقصود عباس نے کہا ہے کہ فرائض سے بددیانتی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا مزید ایکشن بھی لئے جائیں گے غیر قانونی تعمیرات رہے گی یاملوث افسران کی ملازمتیں باقی رہیں گی‘ انہدامی کارروائی یقینی بنانے کیلئے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹس کی بنیاد پر ایس بی سی اے کے 54 سینئر و جونیئر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔