ناہید میمن سے جاپانی قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جاپان کے قونصل جنرل توشی کا زواسومورا نے چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن سے ایس بی آئی آفس میں ملاقات کی۔ ناہید میمن نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے مابین باہمی تعلقات بہت دیرینہ ہیں اور ان تعلقات کو دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔