قومی کرکٹ ٹیم آج سےآکلینڈ میں مشن ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کررہی ہےقومی ٹیم پریکٹس میچ میں پریذیڈینٹس الیون کیخلاف میدان میں اترے گیجبکہ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے اکتیس جنوری کوکھیلے گی
آکلینڈ میں ایک روز کے آرام کے بعد قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور آج پریذیڈینٹس الیون کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی ،دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد شاہین کیویز کیخلاف اکتیس جنوری اور تین فروری کو ون ڈے میچز کھیلیں گےجس کے بعد ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوں گی،ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں پاکستان نو فروری کو پہلا میچ بنگلہ دیش جبکہ دوسرا وارم اپ میچ گیارہ فروری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا ٹاکرا پندرہ فروری کو بھارت سے ہوگااس کے علاوہ قومی ٹیم اکیس فروری کو ویسٹ انڈیزیکم مارچ کو زمبابوے ،،چار مارچ کو متحدہ عرب امارات،،سات مارچ کو جنوبی افریقہ جبکہ پندرہ مارچ کو آئر لینڈ کے خلاف مدمقابل ہوگی