آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہنا ہے کہ میڈیا دہشتگردی کی براہ راست کوریج نہ کرے ،،میڈیا کو خود معلومات فراہم کریں گے تاکہ انہیں کوئی مشکلات نہ ہوں
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی طاہر عالم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی جنگ میں میڈیا کا کردار مثبت رہا ہےانہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کی کوریج سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو تقویت پہنچتی ہےمیڈیا سے درخواست ہے کہ دہشتگردی کی براہ راست کوریج نہ کرے میڈیا کی مشکلات ختم کرنے کیلئے انہیں خود معلومات فراہم کریں گے