جماعت اہلسنت آج یوم ’’امن و محبت‘‘ منائے گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ جماعت اہلسنت آج جمعہ 24جنوری کو ملک بھر میں ’’یوم امن و محبت‘‘ منائے گی۔ اس سلسلہ میں قتل ناحق کے خلاف اور انسانی جان کی حرمت کے حق میں خطبات جمعہ دیے جائیں گے اور خطبات جمعہ میں اسلام کی تعلیمات امن و محبت کو اجاگر کیا جائے گا۔ نیز جمعہ کے اجتماعات میں دہت گردی میں ملوث گروہوں کی ہدایت اور امن کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔