اخبار فروش یونین کے تاحیات صدر چودھری رشید احمد کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی
لاہور (پ ر) اخبار فروش یونین لاہور کے سابق تاحیات صدر چودھری رشید احمد مرحوم کی 15 ویں برسی کے موقع پر اخبار فروش مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے جو 26 جنوری بروز اتوار اخبار مارکیٹ لاہور میں تین سے پانچ بجے تک ہوگی۔ چودھری نذیر احمد صدر‘ محمد یاسین بابر جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین نے شرکت کی اپیل کی۔