مقامی سکول کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان
لاہور (خصوصی رپورٹر) توقیر فائونڈیشن پبلک ہائی سکول کیر خورد اساتذہ اور طلباء و طالبات نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہرہ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لندن انسٹیٹیوٹ نیو کینال گارڈن ٹائون تاج باغ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول‘ جلو موڑ ہائی سکول والٹن روڈ‘ گورنمنٹ ایم کے میموریل گرلز پرائمری سکول غازی روڈ‘ ہائی سکول کوٹ خواجہ سعید اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کوچہ محمدی دو قومی نظریے پر لیکچرز دیئے۔