مولانا سمیع الحق کے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا بیان حیران کن ہے: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے ترجمان کا یہ کہنا کہ مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک حکومت کی جانب سے نہیں دیا گیا تھا ، حیران کن ہے۔ جس سے محسوس ہوتاہے کہ نہ جانے حکومت کسی عالمی طاقت کے خوف اور رعب میں مبتلا ہے۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ اورسیدوقاص انجم جعفری نے اصغر ندیم سید کی ہسپتال میں عیادت اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک میں پے در پے فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے عالمی استعمار کے ایجنٹوں کاہاتھ ہے۔ اصغر ندیم سید پر قاتلانہ حملے کے مجرموں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔