دہشت گردی نے ملک و قوم کو ہلا کر رکھ دیا:میاں جمیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) دہشت گردی نے ملک و قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ وطن عزیز کی سالمیت کے تحفظ کے لئے اکابرین سر جوڑ کر بیٹھ جائیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی سربراہ میاں جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت کے مسائل کا حل صرف قرآن و سنت پر عمل میں ہے۔ میاں جمیل نے کہا عالم اسلام متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دے۔ انہوں نے کہا اسلام امن آشتی کا درس دیتا ہے۔ میاں جمیل نے کہا اسلام نے ایک انسان کے قتل کو انسانیت کا قتل قراردیا ہے۔