وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے چلی گئیں
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) وینا ملک اپنے شوہر اسد خان خٹک کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلی گئی ہیں۔ مکہ مکرمہ میں دونوں کے خاندان بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ یہ عمرہ وینا ملک کے روحانی والد معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جانب سے تحفہ کے طور پر ہے۔