اصغر خان کیس: اسلم بیگ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ملوث ہونے پر ایف آئی اے نے فوجی انکوائری کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کر لیا
اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس کے ملوث ہونے پر کیس کی فوجی انکوائری کرانے کے لئے وزارت دفاع سے رجوع کرلیا، وزارت دفاع کے جواب کے بعد باضابطہ انکوائری شروع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے نے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے سے متعلق اصغر خان کیس کی انکوائری کو آگے بڑھانے کے لئے کیس سے متعلقہ ریکارڈ اکٹھا کر لیا ہے اور اس میں مہران بنک کے سابق سربراہ یونس حبیب سمیت ملک کے نامور سیاستدانوں اور سابق فوجی افسروں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔