خیبر ایجنسی: کالعدم تنظیم کے دفتر میں دھماکہ، شدت پسند ہلاک، بختیار آباد میں ٹرک کی ٹکر سے 3 لیویز اہلکار زخمی
خیبر ایجنسی+ بختیار آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) باڑا شلوبر خیبر ایجنسی میں کالعدم تنظیم کے دفتر میں دھماکہ سے ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا۔ بلوچستان کے علاقے بختیار آباد میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے لیویز گاڑی میں سوار تین اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں مزید دو پائپ لائنوں کو اڑا دیا گیا، ڈھاڈر کے علاقے سے اغواء کیا گیا ٹرک ڈرائیور اچانک اپنے گھر پہنچ گیا۔