ننکانہ صاحب: شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی، نوجوان جاں بحق، سامان خاکستر
ننکانہ صاحب+ جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) شارٹ سرکٹ کے باعث آلگ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ بچیکی جڑانوالہ روڈ پر واقع حامد اڈہ کے قریب صدیق احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سورہا تھا تقریباً رات 2 بجے کے قریب بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اس کے گھر کو آگ لگ گئی اور چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 14سالہ شان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کمرے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔اطلاع پاکر ریسکیو 1122ننکانہ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔