پاکستانیوں کی جبری مزدوری کیلئے یورپی ممالک سمگلنگ تشویشناک ہے: اقوام متحدہ
اسلام آباد(ثناء نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مردوں کو جبری مزدوری کی غرض سے یورپی یونین کے ممالک میں سمگل کیا جانا تشویشناک ہے، بیرون ممالک خاص طور پر یورپی یونین اور مشرق وسطیٰ سے پاکستان واپس بھجوائے جانے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 18% اضافہ ہوا ہے، ایف آئی اے انسانی تجارت اور تارکین وطن کی سمگلنگ کے واقعات پر مؤثر طریقے سے قابو پا سکتی ہے۔