کاشتکاروں کو خالص کھاد کی دستیابی کیلئے مہم جاری ہے: سیکرٹری زراعت
لاہور(کامرس رپورٹر)سا ئل فرٹیلیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے تحت کاشتکاروں کو خالص کھاد کی دستیابی ممکن بنانے کے لیے کھادوں میں ملاوٹ کے خاتمہ کی مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 35ہزار565نمونہ جات کا تجزیہ کیا گیا۔یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر کو سائل فرٹیلیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے دورہ کے موقع پر بتائی گئی ۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت کو بتایا گیا کہ ادارہ کی طرف سے اب تک مٹی ، پانی اور کھاد کے مجموعی طور پر70لاکھ 74ہزار سے ز ائد نمونہ جات کا تجزیہ کیا گیا۔ نمونہ جات کے تجزیے سے مجموعی طور پر 4لاکھ 5ہزار270کاشتکار مستفید ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر سائل فرٹیلیٹی انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ سال 2012-13ء تک گرین کراپس کے 43ہزار154،کیش کراپس کے 10ہزار 240، چارہ جات کے 1189، تیل دار اجناس کے 1662 اور پھلوں , سبز یوں اور دالوں کے 2ہزار927 فیلڈز ٹرائل کیے گئے ۔