آئی سی ایم اے کی جانب سے 221 گریجوایٹس کو ایوارڈ دیئے گئے
اسلام آباد (پ ر) انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اکائونٹینٹس آف پاکستان میں اور طلباء اور ممبرز کی کامیابیوں اور خوبیوں کے اعتراف کے طورپر عظیم الشان نیشنل ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 221 ایسوسی ایٹ ممبرز کو سرکاری طورپر ایوارڈ پیش کئے گئے۔ سامعین سے بات چیت کرتے ہوئے آئی سی ایم اے پی کے صدر ضیاء المصطفی اعوان نے کہا کہ یہ تقریب عظیم کامیابی کی مظہر ہے جیسا کہ انسٹیٹیوٹ نے 1951ء میں اپنے قیام سے لیکر 6 دہائیاں مکمل کر لی ہیں اور آج کے گریجوایٹس پاکستان میں بزنس مینجمنٹ میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوںنے انسٹیٹیوٹ کے مستقبل میں پھیلائو کے منصوبے پر بھی اظہارخیال کیا۔