انرجی سیکٹر میں پاکستان سے ہرممکن تعاون کو تیار ہیں: چینی وفد
لاہور(کامرس رپورٹر) چینی صنعتکاروں نے پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے صوبہ ایکس جیانگ اور صوبہ پنجاب میں وسیع البنیاد تعاون اور تجارت کو بڑھایا جائے گا۔ پاکستان کا دورہ کرنے والے چینی تجارتی وفد کے ارکان گزشتہ روز آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے صوبائی آفس میں چیئرمین آپٹما پنجاب ایس ایم تنویر اور ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے ارکان سے دو طرفہ تعاون پر مذاکرات کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین آپٹما ایس ایم تنویر نے کہا چینی صوبہ کی طرف سے پاکستان کو ٹیکسٹائل کے شعبہ میں تکنیکی تعاون کی پیش کش کو سراہا اور کہا کہ فارن اکنامک ڈویژن اس مقصد کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گا۔