پاکستان میں بجلی کے نرخ بھارت‘ بنگلہ دیش‘ سری لنکا سے زیادہ ہیں‘ مزید مہنگی نہ کی جائے: خالد پرویز
لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ حکومت آئے دن بجلی کی پیداوار بڑھانے کے نئے نئے منصوبوں کا اعلان کرتی ہے اور گرائونڈ رئیلٹی یہ ہے کہ پیداوار تو نہیں ریٹس بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں بجلی کے ریٹس بھارت‘ بنگلہ دیش‘ سری لنکا سمیت کئی ایشیائی ممالک سے زیادہ ہیں۔