انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: پیاف
لاہور (کامرس رپورٹر) بد امنی بجلی گیس کی قلت اور لاہور میں میٹر وبس کے توسیع منصوبہ سے کاروباروں کی بندش سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور فکر کے لیے پیاف نے جمعرات کے روز ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ ملک طاہر جاوید نے اس موقع پر کہا ہے کہ پیاف حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور انفرا سٹرکچر کی بہتری کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔