محکمہ ڈاک کی 2پوسٹل وینز کی تزئین و آرائش مکمل، آج افتتاح کیا جائے گا
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پوسٹ ڈاک کی ترسیل کے لئے پاکستان ریلوے کی ٹرین کو استعمال کرتا ہے۔ اس سلسلے میں خیبر میل ٹرین کے ساتھ دو عدد بوگیاں کراچی سے پشاور ملکیتی پاکستان پوسٹ استعمال ہوتی ہیں ۔ اسی طرح کوئٹہ زاہدان ریلوے لائن پر بوگیاں ہیں ۔ زیر ملکیتی پاکستان پوسٹ 8عدد پوسٹل وین کی غیر تسلی بخش صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان پوسٹ نے پاکستان ریلوے سے پوسٹل وین نمبر 2406اور 2407کی تزئین و آرائش کرائی ہے ۔ جس کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل پاکستان 24جنوری ریلوے ورکشاپ کریں گے۔