٭٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭٭
٭٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭٭
لاہور (وقائع نگار خصوصی) نوعمر لڑکی سے با اثر افراد کی بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس ، ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کو اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کر دی۔٭…تین بچوں کو نہر میں پھینک کر ہلاک کرنے والی ماں رضیہ بی بی کے خلاف مقدمہ کی سماعت27 جنوری تک ملتوی٭…منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر چھ سال قید ،ایک لاکھ جرمانے کی سزا ٭…منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم عباس عرف مٹھو کو جرم ثابت ہونے پر پانچ ماہ قید اور پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا ٭…عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کی پاداش میں سی سی پی او لاہور کو سات تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری ٭… 10 لاکھ روپے کے دائر ہرجانے کے دعوی میں پی ٹی اے انتظامیہ سے وضاحت طلب٭…بیان قلمبند نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گلشن راوی پولیس کو درخواست گزار کا بیان قلمبند کرنے کا حکم ٭… شرٹ واپس نہ کرنے پرنیوورائٹی سٹوریتیم خانہ کے مالک کونوٹس جاری کرتے ہوئے چارمارچ کوجواب طلبی٭…خاتون کی درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سے 25 جنوری کو وضاحت طلب ٭… شادی ہال کوبروقت بند نہ کرنے پر عتیق احمد کو جرمانہ کاسزا کا حکم٭…ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں گرفتار سابق ڈی سی او بہاولپور افتخار جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں6فروری تک توسیع ٭… تحفظ کے لئے عدالت میں پیش ہونے والے جوڑے کی درخواست پرتھانہ شاہدرہ پولیس سے رپورٹ طلب ۔