ٹریفک پولیس کے نام پر ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورنے والا گرفتار
ٹریفک پولیس کے نام پر ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورنے والا گرفتار
لاہور (نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ میںسٹی ٹریفک پولیس کے نام پر ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورنے والا شخص کوگرفتارکر کے مقدمہ د رج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دوران ٹریفک پولیس حکام کو اطلاع ملی کہ ایک شخص سگیاں روڈ ڈائیورشن پوائنٹ پر ٹرک ڈرائیوروں سے ٹریفک پولیس کے نام پرپیسے لے رہا ہے ۔جس پرچیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے انچارج ٹریفک سیکٹر شاہدرہ انسپکٹر خالد پرویز کو کارروائی کا حکم دیا۔