گجرات: ایف آئی اے نے 11 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج قبضے میں لے لیں
گجرات: ایف آئی اے نے 11 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج قبضے میں لے لیں
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گجرات میں چھاپہ مار کر 11 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج قبضہ میں لے لیں اور دو ملزمان امجد شہزاد اور انجم ستار کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والی ان جعلی گیٹ وے ایکسچینج کے بارے چلنے والی اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سمیع الرحمن جامی کی سربراہی میں نورپور ریلوے روڈ گجرات میں مکان نمبر 16/1977 پر چھاپہ مار کر 11 گیٹ وے ایکسچینج، 800 موبائل فون سمیں، ایل سی ڈی، یو پی ایس اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔ جبکہ موقع سے دو افراد امجد شہزاد اور انجم ستار کو گرفتار کر لیا گیا۔