ایک برس میں پراسیکیوشن کی جانب سے دائر اپیلوں پر 64 فیصد مقدمات میں مجرموں کو سزا دلوائی گئی: رانا مقبول احمد
ایک برس میں پراسیکیوشن کی جانب سے دائر اپیلوں پر 64 فیصد مقدمات میں مجرموں کو سزا دلوائی گئی: رانا مقبول احمد
لاہور (وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور سابق آئی جی رانا مقبول احمدنے کہا ہے کہ گزشتہ برس پراسیکیوشن کی جانب سے ہائی کورٹ میں کی گئی اپیلوں میں 64 فیصد مقدمات میں مجرمان کو سزا دلوائی گئی جبکہ سپریم کورٹ میں کی گئی اپیلوں میں کامیابی کا تناسب 83فیصد ہے۔ پراسیکیوٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ابتدائی مرحلے ہی میں ہر مقدمے کے قابل ٹرائل ہونے کا جائزہ لیا جائے۔ قانون پراسیکیوٹر کو اختیار دیتا ہے کہ جھوٹے اور نا قابل ٹرائل مقدمے کو ابتدائی مرحلے میں خارج کر سکے۔ ـ"انصاف کی فراہمی میںـ پراسیکیوشن کا کردار" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مختلف مقدمات میں سقم سے پاک شواہد اکٹھے کرنے کیلئے 3ارب روپے کی لاگت سے ماڈرن فورینزک سائنس لیبارٹری تعمیر کی ہے۔