گرین ٹاؤن اور کینٹ میں سرغنہ سمیت 3 بھتہ خور گرفتار
گرین ٹاؤن اور کینٹ میں سرغنہ سمیت 3 بھتہ خور گرفتار گرین ٹاؤن اور کینٹ میں سرغنہ سمیت 3 بھتہ خور گرفتار
لاہور (نامہ نگار) گرین ٹاؤن پولیس نے موبائل فون پر شہریوں کو دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرنے والے بھتہ خور گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے ان سے بھتہ میں وصول کی گئی رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ کینٹ ڈویژن پولیس نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا نام استعمال کرنے والا بھتہ خور بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گینگ کے سرغنہ عامر جٹ اور اس کے ساتھی علی رضا کو ایک شہری سے بھتہ وصول کی گئی 50 ہزار روپے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزموں کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کینٹ ڈویژن میں پولیس ٹیم نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا نام استعمال کرنے والے مرکزی ملزم اظہر عباس کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے سمز اور موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ ملزم اظہر عباس دیگر وارداتوں میں بھی شامل ہے۔ ملزم نے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر بشیر احمد سے 10 لاکھ جبکہ مقامی تاجر میاں منیر سے بلیک میلنگ کے ذریعے بھتہ لینے کا مطالبہ کیا تھا۔