گرانفروشوں، ذخیرہ اندروزوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،97 دکانداروں کے چالان
گرانفروشوں، ذخیرہ اندروزوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،97 دکانداروں کے چالان
لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کریک ڈا ئون کر تے ہوئے479دکانوں پر چھاپے ما رے اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر97 دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ79 ہزار2سوروپے کے جر مانے عائد کئے جبکہ 2مقدمات درج کروا کر 2افراد کو گرفتار کروا دیا گیا ۔لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرزاور ٹی ایم اوز نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے۔اے سی (کینٹ)رائو امتیاز نے 15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر4دکانداروں کو6ہزار روپے کے جر مانے عائد کیے ۔اے سی (ماڈل ٹائون)طارق منظور چا نڈیو نے 12 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ۔