رائیونڈ: دہشتگردوں کی آمد کی اطلاع پر آپریشن، متعدد مشکوک افراد گرفتار
رائیونڈ: دہشتگردوں کی آمد کی اطلاع پر آپریشن، متعدد مشکوک افراد گرفتار
رائے ونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ میں دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع پر سرکل پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی مہر ممتاز کی قیادت میں تبلیغی مرکز سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ،جس کے دوران تبلیغی مرکز کے ارد گرد کئی آباد و غیر آباد عمارتوں کو چیک کیا گیا۔ تبلیغی مرکز بازار میں قائم انٹرنیٹ کیفوں میں بیٹھے درجن بھر نوجوانوں کو مشکوک قرار دیکر دھر لیا ۔ تبلیغی مرکز بازار میں قائم24گھنٹے کھلے رہنے والے درجنوں انٹرنیٹ کیفے فحاشی پھیلانے کے علاوہ مشکوک افراد کی پناہ گاہوں کا روپ دھار چکے ہیں ،جبکہ یہاں بجلی اور گیس چوری بھی معمول کا حصہ ہے ، بلکہ انٹر نیٹ کیفے مالکان توانائی چوری کے باوجود بل بھی کمرشل کی بجائے گھریلو ادا کررہے ہیںجبکہ پولیس سمیت دیگر محکمے ان نیٹ کیفوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ،نیٹ کیفے مالکان نے کمپیوٹروں میں لاتعدادفحش مواد رکھا ہوا ہے ، انٹرنیٹ کیفوںکو غیر قانونی طور پر بیرون ممالک ٹیلی فونک رابطہ کیلئے استعمال کرکے بھی متعلقہ محکمہ کو لاکھوں روپے مہینہ کا نقصان پہنچایاجارہا ہے۔