بھاٹی گیٹ: نامعلوم شخص کی پراسرار ہلاکت
بھاٹی گیٹ: نامعلوم شخص کی پراسرار ہلاکت
لاہور(نامہ نگار/سٹاف رپورٹر) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 45سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں میٹروبس پل کے نیچے نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کروا دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتاہے ۔