آپ کہتے ہیں یہ ہے اچھی حکومت، سوچئے
وہ بڑھائے کیوں ہیں اب قرضوں کی لعنت سوچئے
کچھ لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں ملک میں
کیوں سزا دیتی نہیں اُن کو حکومت، سوچئے
کاش سمجھائے کوئی یہ بات میری فوج کو
وادی کشمیر کی کسی ہے، حاجت سوچئے
جس کی عظمت کے ترانے عام تھے یارو کبھی
اب کہاں خوابیدہ ہے یارو وہ غیرت سوچئے
ہائے امریکہ سے کیوں رکھتے ہو اُمید کرم
اس کا ہر اک فعل ہے، اُمت کی ذلت سوچئے
روز بڑھتی جارہی ہیں آفتیں ہر قسم کی
جانے کب بدلے گی ارشد اپنی قسمت سوچئے
(عبدالرحمان ارشد مالیر کوٹلوی)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024