جیلوں میں ملاقاتیوں کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے: ڈی آئی جی
لاہور (نامہ نگار) جیلوں میں ملاقاتیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیدی اور ملاقاتی بھی جیل انتظامیہ کے ساتھ کرپشن کے خاتمہ کیلئے تعاون کریں۔ ملک مبشر احمد خان نے سول سوسائٹی کے وفد کو آگاہ کیا کہ کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتیوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی تربیت اور فن تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ وہ باہر آ کر معاشرہ پر بوجھ بننے یا دوبارہ جرائم کی دلدل میں پھنس جانے سے محفوظ رہیں۔