لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالرحمن اشرفی کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ مولانا کے صاحبزادے مولانا احمد حسن اشرفی نے پڑھائی انہیں شیرشاہ قبرستان اچھرہ میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق صدر محمد رفیق تارڑ، مو لانا عبدالغفورحیدری، اعجازالحق، مولانا حامد الحق حقانی ایم این اے‘ مولانا صوفی سرور، مولانا فضل الرحیم، لیاقت بلوچ، چوہدری اسلم سلیمی، مولانا امجد خان، حنیف جالندھری، ڈاکٹر خالد محمود، مولانا عبد المالک، ایم پی اے میاں نعمان، اجمل قادری، مولانا اللہ وسایا، پیر سیف اللہ خالد، مخدوم منظور احمد، مولانا عزیز الرحمن ہزاروی، مولانا انوار الحق، مفتی حسن، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا رشید احمد لدھیانوی، مولانا خلیل الرحمن درخواستی، مولانا اسمعیل شجاع آبادی، مولانا مطیع الرحمن درخواستی، مولانا رشید میاں، مولانا محب النبی، مولانا عتیق الرحمن، مولانا اکرم کشمیری، قاری نذیر احمد، قاری ثناءاللہ، مولانا عدنان کاکا خیل، مولانا مفتی محمد‘ میاں عبد الرحمن، قاری زبیر احمد، حافظ عبد الواجد، حاجی عبد القیوم‘ حافظ اسعد عبید‘ میاں اسلم اقبال‘ اختر رسول‘ میاں عمر منیر‘ میاں شہباز احمد‘ خواجہ احمد حسان‘ مولانا امیر حمزہ‘ مولانا عبدالغفار روپڑی‘ مولانا عبدالروف فاروقی‘ ڈاکٹر شہریار‘ میاں اعجاز‘ میاں سلمان سمیت ہر مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے مو قع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مولانا فضل الرحیم ، مولانا عبد الغفور حیدری، اعجاز الحق، مولانا محمد امجد خان نے کہا مولانا عبدالرحمن ایک جید عالم دین اور عاشق رسول تھے مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ مرحوم اتحاد امت کے داعی تھے اور سچے عاشق رسول تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے تعزیتی پیغام میں دلی افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم کی دینی، علمی، مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نماز جنازہ کے موقع پر جامعہ اشرفیہ کی مسجد و مدرسہ کے اندر باہر‘ اشرفیہ پارک کی گلیوں اور جامعہ اشرفیہ کے باہر نہر کے ساتھ ایف سی کالج انڈر پاس تک لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ مولانا عبدالرحمن اشرفیؒ کے ہزاروں شاگرد و عقیدت مند ان کی جدائی میں روتے دکھائی دئیے۔علاوہ ازیں مرحوم کیلئے دنیا بھرمیں دعاﺅں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز مسجد الحرام بیت اللہ کے مدرس مولانا محمد مکی حجازی‘ مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے استاذ الحدیث مولانا ڈاکٹر سعید عنایت اللہ اور مولانا سیف الرحمن مہند نے بیت اللہ میں مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کرائی کئی پاکستانیوں اور ان کے عقیدت مندوں نے مرحوم کیلئے طواف اور عمرے کئے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024