کراچی(مارکیٹ رپورٹر) بینکوں کے پاس سرمایہ کی قلت ‘اسٹیٹ بینک کے سرمایہ فراہمی سے انکار‘بینکوں کے پاس رہن شدہ حصص کی بڑے پیمانے پر فروخت‘مقامی وبیرونی سرمایہ کاروں کی او جی ڈی سی‘ٹی آر جی پاکستان‘ حب پاور‘فوجی فرٹیلائزر سمیت بیشتر پھنسے ہوئے حصص کم داموں پر فروخت کرکے اپنا سرمایہ نکالنے کی کوششوں میں رہتے ہوئے مارکیٹ سے فوری نکلنے میں توجہ مرکوز کردی جس کے باعث حصص کا کاروبار بدستور مندی کے نرغے میں رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 91.18پوائنٹس کم ہوکر5000 کی نفسیاتی حد سے گرکر4929.55کی انتہائی نچلی سطح پر آگیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندا رہا اور ایل ایس ای 25 انڈیکس 24.71 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کے اختتام پر 1344.65 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024