کراچی ( اے این این ) بھارتی وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کچھ عرصے میں حل ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان اور بھارت دونوں دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں ہیں ٗ انہیں بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے ٗ اجمل قصاب اور کرنل پروہت جیسے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ ضروری ہے ۔ ایک خصوصی ٹیلیفونک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ کچھ عرصے کے اندر مسئلہ کشمیر کو حل ہوتا دیکھ رہے ہیں‘ ممبئی حملوں کا فائدہ پاکستان کو نہیں ہوا‘ دونوں ملکوں کے درمیان امن کا عمل رکنے سے بعض نادیدہ قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی عوام پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے مجھے اپنے دورہ پاکستان کے دوران بھی اتنی محبتیں ملی تھیں کہ جنہیں میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے عوام انتہائی غریب ہیں جنہیں جنگ اور گولہ بارود کے بجائے روٹی ٗ روزگار اور کھانے پینے کی اشیاء کی ضرورت ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024