لبنان کی سرزمین دوسرے ملکوں کے لیے جنگی میدان نہیں بن سکتی; صدر عون

Feb 24, 2025 | 12:54

لبنان کے صدر جوزف عون نے ایک ایرانی وفد کو باور کرایا ہے کہ لبنان کی سرزمین دوسرے ملکوں کے لیے جنگی میدان نہیں بن سکتی۔ ہم اپنی زمین پر دوسروں کی لڑائیاں دیکھ دیکھ کر تھک گئے ہیں۔ایران کا یہ اعلی سطح کا وفد بیروت میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت لے لیے لبنان آیا تھا۔ وفد نے لبنانی صدر سے بھی ملاقات کی۔صدر جوزف عون نے ایرانی مہمانوں سے کہا کہ ان کا ملک اپنی سرزمین پر دوسرے ملکوں کی جنگیں ہوتی دیکھ کر اب تھک چکا ہے۔لبنانی صدر نے مزید کہاکہ ملکوں کو دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔تاہم صدر جوزف عون نے ایرانی وفد سے گفتگو کے دوران کہا لبنان ایران کے ساتھ بہترین دوطرفہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ جس کا دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہو۔

مزیدخبریں