اڈیالہ (نا مہ نگار) تعمیر پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں تمام مرکزی کو نسل کے ممبران نے شر یک تھے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا ، اس کے بعد پارٹی کے نو منتخب صدر جہانگیر اقبال کیانی نے کونسل کے ممبران و عہدے داران اور شرکا سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تعمیر پاکستان پارٹی جرنل فیض علی چشتی (مرحوم)کی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھائیں گی ۔اور آنے والے بلدیاتی قومی اور صوبائی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ، فل حال پارٹی کے تمام عہدے داران ممبر شپ بڑھانے پر توجہ دیں اور جلد ہی ممبر شپ مہم شروع کی جاے ، آنے والے الیکشن کی بھر پور تیاری کی جائے ، انہوں مزید کہا کہ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں منصفانہ حکمرانی ہو ، شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہوں ، این پاکستان کے تحت لوگو کو جینے کا حق حاصل ہو ہم عدل وانصاف پر مبنی منصفانہ معاشرے کا قیام چاہتے ہیں۔
ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں غریب کی شنوائی ہو ،جہانگیر کیانی
Feb 24, 2025