لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے بیٹر جوش انگلس لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور یہاں آنے والے شائقین کے معترف ہوگئے۔انہوں کہا کہ میچ کو بہت انجوائے کیا۔ ہماری پارٹنرشپ بہت اچھی رہی۔ لابوشین اور میتھیو شارٹ نے اچھا پلیٹ فارم دیا۔ وکٹیں جلد گرنے کے باوجود رن ریٹ کو برقرار رکھا، میں نے سکور بورڈ کو زیادہ نہیں دیکھا۔ قذافی سٹیڈیم کی پچ بہت اچھی رہی، 350 بڑا ہدف ہوتا ہے، وکٹ بہت اچھی تھی۔ اس سے ہمیں پلیٹ فارم بنانے کا موقع ملا،یہ ایک سپیشل اننگز رہی، آئی سی سی ایونٹ ہے، اس کا اپنا امپیکٹ ہے۔
جوش انگلس قذافی سٹیڈیم ‘پاکستان شائقین کے معترف ہوگئے
Feb 24, 2025